17 Aug 2023
(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ برھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی کیساتھ 1900 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 29 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 92 ہزار 901 روپے ہوگئی۔دوسری جانب چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے فی تولہ 2450 روپے اور فی دس گرام 2357.68 روپے پر مستحکم رہی۔