اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی اجلاس،جڑانوالہ واقعہ کی مذمت

17 Aug 2023
17 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں جڑانوالہ میں پیش آنے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ جڑانوالہ میں پیش آنے والا واقعہ بہت افسوسناک ہے، جڑانوالہ میں ہونے والا واقعہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، ایسے واقعات سے شرپسندی کے دوران کئی جانیں جا چکی ہیں، پولیس افسران نے موقع پر پلاننگ کر کے جانی نقصان سے بچایا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جو نقصان ہوا ،نہیں ہونا چاہیے تھا، تین سے چار روز میں ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا، ہمیں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے لانگ ٹرم پلان بنانا پڑے گا، بحیثیت پاکستانی ہم سب ایک ہیں، ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے علماء سے مل کر کمیٹی قائم کریںگے۔

اجلاس کے بعد بشپ ندیم کامران نے مشترکہ اعلامہ پیش کیا، اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہم پوری قوم کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح متفق ہیں، جڑانوالہ واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم ہونا چاہیے کارروائی ہونی چاہیے، مجموعی امن و امان کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے