(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ سکواڈ کے پاکستان میں دستیاب کھلاڑی آج سپورٹ سٹاف کے ہمراہ سری لنکا روانہ ہو گئے۔
پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 22 اگست کو کھیلا جائے گا، افغانستان کیخلاف سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان میں دستیاب کرکٹرز کا کیمپ لاہور میں لگایا گیا جو تین روز کی ٹریننگ کے بعد ختم ہو گیا۔
آخر ی روز کھلاڑیوں نے سیناریو میچ کھیلا، میچ کے دوران آل راؤنڈر فہیم اشرف کی ٹانگ پر بیٹر سلمان علی آغا کی شاٹ لگ گئی اور وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔ پاکستان سے سلمان آغا، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، سعود شکیل، محمد رضوان، طیب طاہر، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور وسیم جونیئر سپورٹ سٹاف کے ہمراہ سری لنکا روانہ ہوئے ہیں۔
Lahore ✈️ Hambantota
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 17, 2023
Boys are off to Sri Lanka for the three-match ODI series against Afghanistan!#BackTheBoysInGreen #AFGvPAK pic.twitter.com/rg4NFCx2qw