17 Aug 2023
(ویب ڈیسک) روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسے اضافہ ہوا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 295 روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 303 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔