اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی سےایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹر کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

17 Aug 2023
17 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی ڈائریکٹر برائے واٹر اینڈ اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر جنگمن ہوانگ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پنجاب میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، زراعت، فارم ٹومارکیٹ روڈز، واٹر ریسورس مینجمنٹ اور اربن ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پنجاب حکومت کا ترقی و خوشحالی کے سفر میں بہترین پارٹنر ہے، پنجاب میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری ترجیح ہے، زراعت، واٹر مینجمنٹ اور اربن ڈویلپمنٹ سیکٹرز میں اے ڈی بی سے مزید اشتراک کے خواہاں ہیں۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اے ڈی بی کے تعاون سے گرین پراجیکٹ کا دائرہ کار پورے پنجاب تک بڑھانے کا پروگرام ہے، شہروں میں شہری سہولتوں کی بہتری کے پروگرام پر اے ڈی بی کے شکرگزار ہیں۔

ڈائریکٹر اے ڈی بی  جنگمن ہوانگ کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلی محسن نقوی اوران کی ٹیم نے اے ڈی بی کے پروگرام کو آگے بڑھانے میں انتھک محنت سے کام کیا ہے، وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے اے ڈی بی کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا ہے، پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید تعاون بڑھائیں گے –

وفد میں اے ڈی بی کے اربن ڈویلپمنٹ کے حکام ژی جیائی لیو ، پاکستان ریذیڈنٹ مشن اربن یونٹ کے سربراہ شوکت شفیع،ِ سینئر پراجیکٹ آفیسر سید عمر علی شاہ اور بینک کے صوبائی پراجیکٹ کوآرڈینیٹر عمران سکندر بلوچ شامل تھے۔

 صوبائی وزیر بلدیات واطلاعات عامیر میر،چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے