17 Aug 2023
(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت اور اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پندرہ دن میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 روپے فی لٹر تک اضافہ کیا گیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے۔
درخواستگزار کی جانب سے عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں لہذا لاہور ہائیکورٹ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔