اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سی سی پی او لاہور سے تاجروں کے وفد کی ملاقات، تھانوں کی تزئین وآرائش پر تبادلہ خیال

17 Aug 2023
17 Aug 2023

(لاہور نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ سے تاجروں کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں شہر کے تھانوں کی تزئین وآرائش اور تعمیراتی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ تاجر برادری نے تھانوں کی تزئین و آرائش میں تعاون کی پیش کش کر دی۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور تاجروں کے وفد کے درمیان ملاقات میں سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کے تحت ترقیاتی کاموں سے متعلق مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت لاہور کے تھانوں کی تزئین و آرائش اور  بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔ تھانوں میں ورکنگ انوائرنمنٹ اور آؤٹ لک کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

سی سی پی او لاہور  نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق تھانہ مزنگ اور سول لائنز کی تزئین و آرائش مکمل کی گئی۔ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے علیحدہ سیکشن مختص کیا جائے گا۔

تاجر رہنماؤں نے کہا کہ لاہور پولیس کی سکیورٹی کی وجہ سے تاجر برادری محفوظ ماحول میں کاروبار جاری رکھے ہوئے ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے