(ویب ڈیسک) اسلام آباد کے بعد ملک بھرکے تمام پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ کے اجراء کا آغاز کردیا گیا، ڈائریکٹویٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے فیس شیڈول سے متعلق مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔
5 سالہ ای پاسپورٹ کے لئے 36 صحفات کی نارمل فیس 9 ہزارروپے ہوگی، 36 صحفات پر مشتمل ارجینٹ ای پاسپورٹ کی فیس 15 ہزارروپے مقرر کردی گئی،72 صفحات کے ای پاسپورٹ کے لئے نارمل فیس 16500 اور ارجینٹ کی فیس 27 ہزار مقرر کی گئی ہے۔
36 صحفات پرمشتمل دس سالہ ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 13 ہزار5 سو روپے، دس سالہ ای پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 22500 روپے ہوگی، 72 صفحات کے دس سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 24750 او رارجینٹ لیے 40500 روپے فیس ادا کرنا ہوگی جبکہ نارمل پاسپورٹ کی فیس حسب سابق رہیں گی۔
ڈائریکٹویٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق ای پاسپورٹ کیلئے فیس شیڈول 16 اگست سے نافذ العمل ہوگا۔