اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

وزیراعلیٰ پنجاب کا بینظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ، تیمارداروں سے سہولیات بارے استفسار

17 Aug 2023
17 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بینظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کی نئی ایمرجنسی میں علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر بھی محسن نقوی کے ہمراہ تھے، وزیراعلیٰ نے مریضوں اور تیمارداروں سے ہسپتال میں مہیا کردہ سہولیات اور مفت ادویات کی دستیابی بارے پوچھا، محسن نقوی نے مریضوں سے بر وقت چیک اپ کے بارے میں استفسار کیا، مریضوں اور تیمارداروں نے چیک اپ اور ایکسرے میں تاخیر کے حوالے سے شکایات کیں۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکٹرز کو مریضوں کے فوری چیک اپ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی میں مریض کے چیک اپ میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے، مریضوں کومفت ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

 محسن نقوی نے استقبالیہ کاؤنٹر پر مریضوں کی رجسٹریشن کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا بھی حکم دیا، نگران وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی میں صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی اور ایمرجنسی میں طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے