16 Aug 2023
(لاہور نیوز) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن تیزکرنے کا مطالبہ کر دیا۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پی ایم اے آفس میں پریس کانفرنس کی، صدر پی ایم اے پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی نے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے ہسپتالوں کے دوروں کو بے سود قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کو معطل کرنے کے بجائے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن پر کام کیا جائے۔
ڈاکٹر اشرف نظامی نے جھنگ میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے ڈاکٹر عمر رفیق کے قتل میں ملوث ملزمان کو سخت سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ مقتول ڈاکٹر کی اہلیہ کو نوکری دی جائے۔
صدر پی ایم اے نے لاہور سمیت صوبے بھر میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف آپریشن میں بھی تیزی لائی جائے۔