اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

مریضوں کی شکایت پر جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر کی معطلی، وائے ڈی اے کی مذمت

16 Aug 2023
16 Aug 2023

(لاہور نیوز) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے جنرل ہسپتال کے ہڈی وارڈ کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر میاں حنیف کی معطلی کے معاملے کی مذمت کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہفتہ  کے روز لاہور جنرل ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ، اسی دوران انہوں نے آرتھو آپریشن تھیٹر کا بھی وزٹ کیا اور مریضوں کی شکایات سننے کے بعد ہڈی وارڈ کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر حنیف کو معطل کردیا۔

اس معاملے پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن جنرل ہسپتال کے صدر ڈاکٹر حسیب تھنڈ نے ایڈمن بلاک میں آج  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر حنیف کا کوئی متبادل نہیں ہے اور یہ پنجاب کا واحد ہسپتال ہے جہاں سپائن کی سرجری ہوتی ہے، پروفیسر ڈاکٹر حنیف کی معطلی سے سٹوڈنٹس اور  ڈاکٹرز ایک  شفیق استاد سے محروم  ہوگئے ہیں۔

پریس کانفرنس میں موجود دیگر ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ سپائن سرجری مشکل مرحلہ ہے ، اس کا کیس لیٹ ہوتا ہے، ہم تمام پیرا میڈیکل سٹاف بھی  اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

صدر وائے ڈی اے ڈاکٹر حسیب نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حنیف کی معطلی کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے