اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈی سی آفس کا دورہ، عملے کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی

16 Aug 2023
16 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈپٹی کمشنر آفس رجسٹری برانچ کا دورہ کیا اور عملے کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

محسن نقوی اچانک دورے پر ڈی آفس لاہور میں رجسٹری برانچ پہنچے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے عملے کی حاضری چیک کی اور رجسٹرار آفس میں موجود شہریوں کے مسائل سنے، محسن نقوی نے سب رجسٹرار داتا گنج بخش ٹاؤن آفس میں عملے کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عملے کو دفتری اوقات کی پابندی کرنے کا حکم دیا، محسن نقوی نے رجسٹرار آفس میں موجود شہریوں سے بات چیت کی اور سائلین کی درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سائلین کو رجسٹری کی دستاویزات کی فراہمی 24گھنٹے کے اندر یقینی بنائی جائے،  دفتری اوقات کے دوران عملہ ہرصورت دفتر میں موجود رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے