16 Aug 2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میٹرو بس اور اورنج ٹرین کا دورہ کیا، انہوں نے میٹرو بس میں اے سی بند ہونے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سٹاف سمیت ٹکٹیں خرید کر میٹرو بس میں سفر کیا، وزیراعلیٰ نے کچہری سٹیشن سے جنازگاہ سٹیشن تک میٹرو بس میں سفر کیا، انہوں نے بزرگوں، طلباء اور خواتین سے بات چیت بھی کی۔
وزیر اعلی پنجاب نے میٹرو بس میں اے سی بند ہونے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا اور اے سی جلد سے جلد ٹھیک کرنے کی ہدایت کی۔
بعدازاں نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے اورنج ٹرین میں بھی سفر کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ مسافروں میں گھل مل گئے، انہوں نے اورنج ٹرین میں مسافروں سے بات چیت بھی کی۔