تجارت
ڈالر کی اُڑان جاری، انٹر بینک میں 3 روپے 42 پیسے مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار
16 Aug 2023
16 Aug 2023
(لاہورنیوز) روپے کی بے قدری، ڈالر کی مسلسل اُڑان جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 42 پیسے مزید مہنگا ہو گیا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی رہی۔
عبوری حکومت کے پہلے دو روز میں ڈالر 7 روپے 33 پیسے مہنگا ہوا، بدھ کے روز 3 روپے 42 پیسے اضافے کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 294 روپے 93 پیسے کا ہو گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈیڑھ روپے مہنگا ہو کر 303 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 419 پوائنٹس کمی ہو گئی، ہنڈرڈ انڈیکس 48 ہزار 146 پوائنٹس پر پہنچ گیا، سٹاک مارکیٹ میں 6 ارب 24 کروڑ 65 لاکھ 44 ہزار 148 روپے کے 10 کروڑ 49 لاکھ 81 ہزار 376 شیئرز کا کاروبار ہوا۔