شعبہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا لیسکو کی کارکردگی میں مرکزی کردار ہے، حافظ میاں محمد نعمان
(لاہور نیوز) چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو حافظ میاں محمد نعمان نے کہا ہے کہ شعبہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا لیسکو کی کارکردگی میں مرکزی کردار ہے۔
چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو حافظ میاں محمد نعمان نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا دورہ کیا۔ لیسکو چیف شاہد حیدر اور دیگر افسران نے 2022-23 کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ چیئرمین بی او ڈی لیسکو کو پیپرا رولز اور ایس او ای ایکٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔
میڈیا سے گفتگو میں حافظ میاں محمد نعمان نے کہا کہ لیسکو سسٹم کی کپیسٹی 13 ہزار 813 میگاواٹ تک ہے۔ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ این ٹی ڈی سی کے سسٹم کی وجہ سے ہے۔
چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان نے مزید بتایا کہ لیسکو کے پورے ڈسٹری بیوشن سسٹم کو اپ گریڈ کرکے 132 کے وی پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جلد پورے ریجن میں انسولیٹڈ وائرز لگا کر لٹکتے تار بھی کلیئر کر دئیے جائیں گے۔
حافظ میاں محمد نعمان کا کہنا تھا کہ لیسکو سپورٹس میں بھی بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیف انجینئر پی ایم یو طاہر میو، ایڈیشنل چیف انجینئر عباس علی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔