اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

الیکشن کمیشن نے واضح کر دیا نگران حکومت کا کام صرف انتخابات کروانا ہے: شیخ رشید

16 Aug 2023
16 Aug 2023

(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی واضح کر دیا نگران حکومت کا کام صرف انتخابات کروانا ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے پر فیصلے کا ہفتہ ہے، جمعے کو نیب ترمیم کا اہم فیصلہ بھی سپریم کورٹ سے متوقع ہے اور جمعے کے روز سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوتا ہے وہ اہم ترین ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی نگران کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ بھی اسی ہفتے متوقع ہے، صدر مملکت نے سینیٹ سے منظور شدہ 13 ترمیمی بل اسی ہفتے واپس بھیج دئیے، مہنگائی کی چکی میں غریب نے مزید اسی ہفتے پسنا ہے، ڈیزل 20 روپے لٹر بڑھنا اور ڈالر 302 کا ہونا ہے، بجلی اور گیس مزید بڑھنی ہے۔

 

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بھی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں کا پالیسی بیان اسی ہفتے دینا ہے، صوبائی نگران حکومتیں بھی اسی ہفتے وجود میں آنی ہیں، پی ڈی ایم کے بعض لیڈر نگران وزیراعظم کے نام پر اب باتیں کر رہے ہیں، پہلے خود ہی فیصلے کا سارا اختیار شہباز شریف کو دیا اور شہباز شریف نے یہ اعلان راجہ ریاض کے ذریعے ہی کروانا مناسب سمجھا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے واضح کر دیا ہے کہ نگران حکومت کا کام صرف الیکشن کروانا ہے، ٹرانسفر پوسٹنگ اور سارے ترقیاتی کام الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکیں گے لیکن الیکشن کرانے کی تاریخ کیا ہے اس کا فیصلہ بھی الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔

شیخ رشید کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ زیرو رسک اور آنکھ کا تارہ ہونا اہم ضرور ہیں لیکن آخری فیصلہ عوام کا ہی ہو گا، انگوٹھا کاٹنا ہے یا انگوٹھا لگوانا ہے لیکن راج کرے گی خلق خدا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے