16 Aug 2023
(لاہور نیوز) روپے کی قدر مزید گر گئی، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کےمطابق انٹربینک میں اس وقت امریکی ڈالر 293 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 291.51 روپے پر بند ہوا تھا۔اس حوالے سے فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان کا کہنا ہے کہ درآمدی کنٹینرز رکے ہوئے تھے جو اب کلیئر ہوئے، اس لیے بھی ڈالر کی قیمت بڑھی ہے۔