اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نئی حلقہ بندیاں ہوں گی یا نہیں؟، الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

16 Aug 2023
16 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری کے بعد نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہو گا۔

نئی حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس آج دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں ممبران، سیکرٹری، سپیشل سیکرٹری اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے، اجلاس میں قانونی ٹیم نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے کمیشن کو بریفنگ دے گی۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی اور صوبائی نگران حکومتوں کو الیکشن کے لیے بہترین ماحول بنانے کی بھی ہدایت کر دی ہے، ہر سیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے خط میں کہا کہ نگران حکومتیں صاف شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت یقینی بنائیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سندھ اور بلوچستان کے چیف سیکرٹریز کے نام بھی خط لکھا ہے۔

خط میں الیکشن کمیشن کی منظوری سے انتظامی افسران کے تبادلوں کا حکم دیا گیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق وہ تمام انتظامی افسران تبدیل کیے جائیں جو انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری دی تھی جس کے بعد گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن کے متعدد اجلاس ہوئے تاہم حلقہ بندیاں کرنے یا نہ کرنے سے متعلق تاحال فیصلہ نہ ہو سکا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے