اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گورنرسٹیٹ بینک نے عالمی معیشت کو مہنگائی کی وجہ قراردیدیا

15 Aug 2023
15 Aug 2023

(ویب ڈیسک)گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ عالمی معیشت دباو کا شکار ہوئی جس کے باعث پاکستان میں بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

گورنرسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے گزشتہ 76 سال کے دوران مرکزی بینک کی غیرمعمولی کامیابیوں کا ذکر کیا، جن میں سب سے اہم پاکستانیوں کا اعتماد حاصل کرنا تھا۔ انہوں نے کہا  کہ  سٹیٹ بینک کی زرعی پالیسی کمیٹی اب ایک آزاد فورم ہے، جو مہنگائی کے وسط مدتی اہداف اور ملک کے معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کرتی ہے۔

جمیل احمد کا مزید کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک سالانہ اور ششماہی رپورٹوں کے ذریعے پارلیمنٹ کو اپنے اہداف اور سرگرمیوں سے بھی باخبر رکھتا ہے، ماضی قریب میں عالمی معیشت دباؤ کا شکار رہی جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی مہنگائی بڑھی۔ سیلاب اور آئی ایم ایف پروگرام کے جائزے میں تاخیر کی وجہ سے یہ حالات مزید خراب ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے