15 Aug 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 141 پوائنٹس اضافے سے 48565 پر بند ہوا۔
تفصیلات کےمطابق کاروباری دن میں 100 ہنڈریڈ انڈیکس 501 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 25 کروڑ 16 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرزبازار کے کاروبار کی مالیت 9 ارب 3 کروڑ روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 19 ارب روپے بڑھ کر 7250 ارب روپےرہی۔