اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا نشے کے عادی افراد کی بحالی کیلئے نئے سینٹرز بنانے کا حکم

15 Aug 2023
15 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نشے کے عادی افراد کی بحالی کے لئے نئے سینٹرز بنانے کا حکم دے دیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے رائیونڈ میں نشے کے عادی افراد کے بحالی سینٹر کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا، محسن نقوی نے سینٹر کے مختلف سیکشن اور وارڈز کا معائنہ بھی کیا، نشے سے عادی افراد سے ملاقات کی اور انہیں نشہ چھوڑنے کی تلقین کی۔

محسن نقوی نے نشے کے عادی افراد کو معیاری کھانا اور باقاعدگی سے پھل بھی دینے کی ہدایت کی، انہوں نے نشے کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کے لئے ہر طرح کے وسائل فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

نگران وزیراعلیٰ نے نشے کے عادی افراد کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا نشہ کی لعنت نے کئی گھر تباہ کر دیئے ہیں، کوشش ہے نشے کے عادی افراد کو زندگی کی طرف واپس لایا جائے۔

محسن نقوی نے نشہ آور اشیاء کا دھندہ روکنے کیلئے پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن کا بھی حکم دیا، نگران وزیراعلیٰ کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور سیکرٹری صحت نے بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری ایکسائز، سیکرٹری سوشل ویلفیئر، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی سوشل ویلفیئر، ڈپٹی کمشنر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے