اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران حکومتیں صاف، شفاف انتخابات کیلئے معاونت یقینی بنائیں: الیکشن کمیشن

15 Aug 2023
15 Aug 2023

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں کو صاف اور شفاف انتخابات کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں، اسمبلی تحلیل کے بعد الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

اپنے خط میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ صاف، شفاف اور بروقت انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن نے آئینی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کے انعقاد کے لیے بہترین ماحول فراہم کیا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ہر سیاسی پارٹی کو لیول پلینگ فیلڈ دی جائے، نگران حکومتیں صاف اور شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت یقینی بنائیں، الیکشن کمیشن کی پیشگی اجازت کے بغیر تقرر و تبادلے نہ کیے جائیں۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی، صوبائی اور مقامی اداروں پر ہر قسم کی بھرتی اور ترقیاتی سکیموں پر پابندی عائد کر دی، الیکشن کمیشن نے اداروں میں بھرتی ہونے والے سیاسی شخصیات کی ملازمت ختم کرنے کا حکم دیا۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، کابینہ ارکان، مشیران اور ممبران اسمبلی کو سرکاری رہائشگاہیں خالی کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے