اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا ایل ڈی اے ون نڈو سیل کا دورہ، اوور سیز کی درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم

15 Aug 2023
15 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ کیا، شہریوں سے ملاقات کی اور درخواستوں پر پیشرفت بارے پوچھا۔

بعض شہریوں نے درخواستیں تاخیر سے نمٹانے کے حوالے سے وزیراعلیٰ کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے، محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو طلب کر کے شہریوں کی درخواستوں کو مقرر کردہ مدت میں نمٹانے کا حکم دیا اور شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کی درخواستوں کو دس روز میں نمٹانے کا بھی حکم دیا، ون ونڈو سیل پر موجود شہریوں نے سہولیات بڑھانے اور درخواستوں پر فوری کارروائی کے حوالے سے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں ایف بی آر کاؤنٹر کے قیام کے لئے وفاقی حکومت سے بات کروں گا، بزرگ شہریوں کو این او سی ہر صورت ان کی رہائش گاہ پر ڈلیور کیا جائے، ون ونڈو سیل میں دو شفٹوں میں رات 9 بجے تک کام ہو رہا ہے، نقوی شہریوں کی سہولت کیلئے ون ونڈو سیل کے اوقات کار میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے