اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت میں ٹرین کا سفر بھی مہنگائی کی پٹڑی پر چڑھا رہا

15 Aug 2023
15 Aug 2023

(لاہور نیوز) پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت میں ٹرین کا سفر بھی مہنگائی کی پٹڑی پر چڑھا رہا۔ ریلوے کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔

پی ڈی ایم حکومت کے 16ماہ میں ٹرین کا سفر بھی عوام کے لئے مشکل رہا۔ ریلوے کرایوں میں مجموعی طور پر 51 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق ریلوے فریٹ، لگیج کرایہ مجموعی طور پر 50 فیصد سے زائد بڑھایا گیا۔ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ریلوے کرائے متاثر ہوتے رہے۔

17 جون 2022ء کو مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا۔ریلوے فریٹ کے کرائے 15 فیصد بڑھائے گئے۔ ایک ہفتہ بعد ہی کرایوں میں 5 فیصد اور فریٹ میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ 2 اکتوبر 2022ء کو مسافر کرایوں میں23 فیصد اضافہ کیا گیا۔11 نومبر2022ء کو لگیج کرائے 15 فیصد بڑھا دئیے گئے۔ یکم فروری 2023ء کو مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔

ریلوے کرائے تو بڑھتے رہے مگر سہولتیں سکڑتی رہیں۔ ٹرینوں کی آمدوروانگی میں تاخیر بھی معمول بنی رہی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے