اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نگران وزیر اعظم کے تقرر پر پی ڈی ایم کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے: شیخ رشید

15 Aug 2023
15 Aug 2023

(لاہور نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کے تقرر پر پی ڈی ایم کے دل کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے اور 13 پارٹیاں شرمائی شرمائی ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان میں مبارکباد دینے کی بھی ہمت نہیں ہے اور کٹی ہوئی پتنگ کی طرح ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں کہ یہ کیا اور کیسے ہوا، 16 مہینے کی نااہل، نکھٹو حکومت کو جس ذلت و رسوائی سے جانا پڑا وہ بھی تاریخ کا ایک حصہ ہے اور جنہیں اس قابل بھی نہیں سمجھا گیا کہ ان کے مشوروں کو اہمیت دی جاتی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا میں کون سا ملک ایسا ہے جہاں یوم  آزادی کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کر دی جائے ، وہ علاقے جہاں عسکری اداروں کے ہیڈکوارٹر ہوں ان کی رات کو بجلی کاٹ دی جائے اور لوگوں کو پکڑ پکڑ کر تھانوں میں بند کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ادارے تحقیقات کریں کہ بچوں اور عورتوں کو گھروں سے اٹھا کر کن جگہوں پر رکھا جاتا ہے اور پاکستان میں نفرت کا جو بیج بویا جا رہا ہے اس کی فصل کوئی اچھی نہیں ہوگی اس کے نتائج خطرناک بھی ہو سکتے ہیں، کل جو وزیر اعظم کا حلف اٹھایا گیا اس رسم تاج پوشی میں پاکستان کی سیاسی پارٹی کا کوئی سربراہ موجود نہیں تھا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم کی تعیناتی پر سب ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہوا کیسے ہوا اور تبصروں سے بھی گریز کر رہے ہیں کیونکہ ان میں جرات ہی نہیں ہے، جس طرح پرانی کیبنٹ کو ای سی ایل میں ڈالا گیا موجودہ 85 لوگوں کو بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے کیونکہ ان کی بھی فائلیں بن رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے