اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی کا زہریلا ناگ شہر کے ترقیاتی منصوبوں کو ڈسنے لگا

15 Aug 2023
15 Aug 2023

(لاہور نیوز) مہنگائی نے ہر شعبہ ہائے زندگی کو متاثر کر دیا، اشیائے خورونوش کی قیمتوں نے توعوام کے ہوش اڑائے ہی تھے اب کنسٹرکشن مٹیریل بھی ہاتھوں سے نکلنے لگا ہے، مہنگائی کے زہریلے ناگ نے شہر کے میگا پراجیکٹس کو بھی ڈس لیا،لاگت کئی گنا بڑھ گئی۔

گزشتہ دور حکومت میں کچھ بھی سستا نہ رہا، کنسٹرکشن مٹیریل کی بڑھتی قیمتوں نے پہلے سے کمزور سرکاری خزانے پر مزید بوجھ ڈال دیا، تعمیراتی مٹیریل مہنگا ہونے سے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا۔

کلمہ چوک انڈرپاس کی بات ہو یا  ایلی ویٹڈ ایکسپریس منصوبہ سب کے اخراجات بڑھ گئے ہیں، شاہدرہ ملٹی لیول گریڈ سیپریشن پراجیکٹ اور دیگر متعدد منصوبے بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں، کلمہ چوک انڈر پاس کا تعمیراتی کام شروع کرنے میں تاخیر اور افراط زر سے اس کا خرچہ بڑھا، سیمنٹ، سریا، بجری اور دیگر متعلقہ تعمیراتی سامان کی ہوشربا قیمتوں نے رہی سہی کسر نکال دی۔

سی بی ڈی پنجاب نے کلمہ چوک پراجیکٹ کا پہلے ایم آر ایس ریٹ پر پی سی ون بنایا جو 9 جون 2022ء کو منظور ہوا، منصوبے کا تخمینہ 3 ارب 70 کروڑ روپے لگایا گیا تھا، صرف 6 ماہ کی تاخیرسے منصوبے کی لاگت میں سوا ارب روپے کا اضافہ ہو گیا، کلمہ چوک انڈرپاس کا ریوائزڈ پی سی ون 4 ارب 94 کروڑ 75 لاکھ روپے کا منظور ہوا، کنٹریکٹ بروقت ایوارڈ نہ ہونے سے منصوبے کی لاگت میں 1 ارب 24 کروڑ 89 لاکھ روپے اضافہ ہوا۔

ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے منصوبہ شہر کا ایک انتہائی اہم پراجیکٹ ہے مگر ابھی تک اس منصوبے کی ایک اینٹ بھی نہیں لگائی جا سکی، منصوبے کی لاگت میں 100 فیصد سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے، پراجیکٹ کی لاگت 40 ارب سے بڑھ کر 85 ارب ہوچکی ہے،85 ارب کے ایل ڈی اے کے ایلی ویٹیڈ ایکسپریس منصوبے کی منظوری پنجاب حکومت نے دی۔

حال میں شاہدرہ ملٹی لیول گریڈ سیپریشن پراجیکٹ کا تخمینہ 8 ارب 90 کروڑ 90 لاکھ روپے لگایا گیا، ریوائزڈ پی سی ون کے مطابق شاہدرہ منصوبے کی لاگت 9 ارب 75 کروڑ 30 لاکھ روپے تک پہنچ  چکی ہے، سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے والٹن روڈ تک سگنل فری کوریڈور  پراجیکٹ 3 ارب 24 کروڑ 60 لاکھ روپے کا تھا مگر اب اسی سگنل فری کوریڈور کی لاگت 4 ارب 24 کروڑ 60 لاکھ روپے تک جا پہنچی ہے۔

عبدالحق روڈ کی مرمت اور بحالی کے لئے 27 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا اب عبدالحق روڈ پراجیکٹ کی لاگت 39 کروڑ 95 لاکھ 99 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے، منصوبے پربروقت کام نہ ہونے سے تعمیراتی لاگت میں12 کروڑ 95 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا، برکی روڈ توسیعی منصوبہ کی لاگت 40 کروڑ روپے سے بڑھ کر 59 کروڑ 72 لاکھ روپے تک پہنچ گئی، منصوبے میں تاخیر کے باعث لاگت میں 19 کروڑ 72 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے