اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

خبردار!پلاسٹک کے ذرات دل میں بھی داخل ہوسکتے ہیں،ماہرین کی ہولناک تحقیق جاری

14 Aug 2023
14 Aug 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جاری کردہ تحقیق کے مطابق ماحول میں موجود مائیکرو پلاسٹک دل کی بافتوں میں بھی داخل ہوسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین کی ٹیم نے اپنی تحقیق میں بتایا کہ پلاسٹک کا استعمال صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے اور صحت کی مختلف حالتوں کو متاثر کرسکتا ہے،جیسے جیسے پلاسٹک انحطاط پذیر ہوتا ہے یہ مائیکرو سکوپک بٹس بن جاتا ہے جسے مائیکرو پلاسٹک کہتے ہیں۔یہ ذرات 5 ملی میٹر سے بھی چھوٹے ہوتے ہیں اور منہ، ناک اور پھیپھڑوں کے ذریعے جسم میں داخل ہو سکتے ہیں۔

مزید برآں حالیہ تحقیق سے یہ بھی پتا چلا کہ سانس کے ذریعے اندرون جسم میں جانے والے مائیکرو پلاسٹکس نظام تنفس میں جمع ہو سکتے ہیں اور یہ عمل صحت کے لیے خطرناک ہے۔منہ، ناک اور پھیپھڑے ہوا میں موجود مائیکرو پلاسٹکس سے براہ راست متاثر ہوتے ہیں، اس لیے یہ حیران کن نہیں ہے کہ محققین کو پلاسٹک کے ذرات نظام تنفس میں ملے اور یہی وجہ ہے کہ یہ ذرات نظام تنفس سے اندرونِ اعضاء میں منتقل ہوسکتے ہیں جیسے کہ دل۔

واضح رہے کہ پلاسٹک تقریباً ہر جگہ موجود ہے،اس کی ایجاد کے بعد سے، مینوفیکچررز نے اس مواد کو ایسی مصنوعات بنانے کے لیے استعمال کیا ہے جو زیادہ تر لوگ روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرتے ہیں۔اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے مطابق، ان مصنوعات میں کاسمیٹکس اور ذاتی نگہداشت کی مصنوعات جیسے شاور جیل، لپ اسٹک اور موئسچرائزر شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے