اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں ٹرینی سب انسپکٹر کا ٹریفک وارڈن پر تشدد ،ملزمان گرفتار

14 Aug 2023
14 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کے ٹرینی سب انسپکٹر نے ٹریفک وارڈن پر تشدد کیا جس پر ٹرینی سب انسپکٹر اور اسکے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔

ٹریفک وارڈن نے ٹریفک کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار کو روکا جس پر موٹر سائیکل سوار ذوہیب کو لائسنس سمیت دیگر کاغذات فراہم کرنے کا کہا لیکن موٹر سائیکل سوار ذوہیب کاغذات فراہمی کے بجائے بدمعاشی پر اتر آیا۔کاغذات فراہم نہ کرنے پر ٹریفک وارڈن موٹر سائیکل کو وارڈن تھانے لے جانے لگے تو ذوہیب نے کال کر کے اپنے دیگر ساتھیوں کو بلا لیا، ساتھیوں میں پولیس کا ٹرینی سب انسپکٹر عدنان شاہ بھی شامل تھا۔

ٹرینی سب انسپکٹر عدنان شاہ نے آتے ہی ٹریفک وارڈنز پر تشدد شروع کر دیا۔ عدنان شاہ نے ٹریفک وارڈن خرم اور عمر کی وردی پھاڑ دی۔ عدنان شاہ کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ٹرینی سب انسپکٹر کو ٹریفک وارڈن نے موقع پر قابو کر لیا۔

ٹرینی سب انسپکٹر کو ٹریفک وارڈن تھانہ مسلم ٹاون لے گئے۔ تشدد کرنے ٹرینی سب انسپکٹر عدنان شاہ اور ذوہیب کے خلاف استغاثہ دائر کر دیا گیا، دونوں ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے