اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

یوم آزادی پر عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ ملنے کا امکان

14 Aug 2023
14 Aug 2023

(ویب ڈیسک) یوم آزادی پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کو آئندہ 15 روز کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا تحفہ ملنے امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت میں 14 روپے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 24 روپے فی لٹر اضافہ متوقع ہے۔

حکومت پہلے ہی یکم اگست 2023 سے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 20 روپے کا اضافہ کرچکی ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرضوں کی شرائط نے حکومت کو مجبور کیا کہ وہ بڑھتی ہوئی اشیاء کی قیمتوں کا بوجھ عوام پر ڈالے۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ریفائنڈ مصنوعات کی قیمتیں 13 ڈالر فی بیرل اضافے سے 111 ڈالر فی بیرل اور پٹرول کی قیمت 7 ڈالر فی بیرل اضافے سے 97 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پٹرول پر 55 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 50 روپے فی لٹر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے، ان کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ اگست میں افراط زر کو متاثر کرسکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے