اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لوگوں کو وزن میں کمی کرنا مشکل کیوں لگتا ہے؟ماہرین کی تحقیق جاری

13 Aug 2023
13 Aug 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے وزن کم کرنے سے متعلق درپیش آنیوالے مسائل سے متعلق تحقیق جاری کردی گئی ۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ موٹاپے کے شکار افراد کے دماغوں میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جس کے باعث ان کے لیے یہ جاننا بہت مشکل ہو جاتا ہے کہ پیٹ بھر گیا ہے یا نہیں؟اس تحقیق میں 1351 افراد کو شامل کیا گیا تھا،ان افراد کے دماغی سکینز کرائے گئے جس میں دریافت ہوا ہے کہ موٹاپے کے شکار افراد میں کھانے کی خواہش کو کنٹرول کرنے والے دماغی حصے hypothalamus کا حجم کافی زیادہ تھا۔

ان سکینز سے عندیہ ملا کہ موٹاپے کے شکار افراد کے اس دماغی حصے کے لیے معدے سے پیٹ بھرنے کے سگنلز کو پکڑنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔درحقیقت دماغی حصے کا حجم زیادہ ہونے کے باعث موٹاپے کے شکار افراد کے لیے ڈائیٹنگ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ جسمانی وزن میں اضافے سے دماغ میں تبدیلیاں آتی ہیں اور اس کے باعث جسمانی وزن میں کمی لانا مشکل ہو جاتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ زیادہ چکنائی والی غذاؤں کے استعمال سے ہمارے کھانے کی خواہش کنٹرول کرنے والے مرکز میں ورم متحرک ہوتا ہے، جس کے باعث وقت گزرنے کے ساتھ ہمارے لیے یہ جاننا مشکل ہو جاتا ہے کہ پیٹ بھر چکا ہے۔

خیال رہے کہ معدے سے متعدد ہارمون سگنلز دماغ تک پہنچتے ہیں جس سے ہمیں بھوک لگنے یا پیٹ بھرنے جیسے احساسات کا علم ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے