اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا آپ اچھی نیند لینا چاہتے ہیں؟تو ان غذاوں کا استعمال کریں

13 Aug 2023
13 Aug 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے اچھی اور پرسکون نیند کیلئے چند غذاوں کے استعمال سے متعلق تحقیق جاری کردی گئی۔

ماہرین کی تحقیق کے مطابق ہماری غذا نیند پر اثرانداز ہوتی ہے اور نیند کی کمی بھی ہماری غذائی انتخاب پر اثرات مرتب کرتی ہے،چند غذائیں نیند کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔ایسی ہی غذاؤں اور مشروبات کے بارے میں جانیں جو اچھی نیند کا حصول ممکن بناتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق باداموں کو صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے مگر نیند کا معیار بہتر بنانے کے لیے بھی یہ گری بہت زیادہ مفید ثابت ہوتی ہے۔باداموں میں متعدد غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں اور اسے روزانہ کھانے سے کئی دائمی امراض جیسے ذیابیطس ٹائپ 2 اور امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔باداموں کو کھانے سے ایک ہارمون میلاٹونین کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ  بادام کا استعمال  ہارمون جسمانی گھڑی کو کنٹرول کرکے جسم کو نیند کے لیے تیار کرتا ہے۔

یہی نہیں ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سفید چاول کو زیادہ کھانے سے نیند کا معیار اور دورانیہ بہتر ہوتا ہے۔اسی طرح کیلے میگنیشم، پوٹاشیم اور tryptophan نامی غذائی اجزا کے حصول کا اچھا ذریعہ ثابت ہوتے ہیں۔یہ تینوں ہی نیند کے معیار کو بہتر بناتے ہیں۔سونے سے کچھ دیر پہلے ایک کیلے کو ایک کپ دودھ میں ملا کر پینے سے سونے میں مدد مل سکتی ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ سبز چائے کو دماغ کی صحت اور تھکاوٹ کے لیے بہتر سمجھا جاتا ہے، تاہم اس کا ایک اور فائدہ بھی ہوتا ہے کہ اگر اسے نیند سے ایک گھنٹہ قبل پیا جائے تو پر سکون نیند آتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے