اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

عمر بڑھنے کے عمل کو سست کرنا اب ممکن؟

13 Aug 2023
13 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ایک حالیہ تحقیق کے مطابق عمر بڑھنے کے عمل کو سست کرنا ممکن ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں یونیورسٹی آف ورجینیا سکول آف میڈیسن کے محققین نے انسانوں میں عمر بڑھنے کے عمل سست کرنے کو ممکن بتایا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کیلشیم کی سگنلنگ کے دوران کچھ مدافعتی خلیوں میں مائٹوکونڈریا کی خرابی دائمی سوزش میں کردار ادا کرتی ہے جو کہ تیزی سے بڑھتی عمر سے منسلک ہے۔

مائٹوکونڈریا تمام خلیوں کے پاور پلانٹس ہوتے ہیں جو کہ بنیادی طور پر کیلشیم سگنلز پر انحصار کرتے ہیں۔ اگرچہ کیلشیم کا تعلق اکثر مضبوط دانتوں اور ہڈیوں سے ہوتا ہے لیکن یہ خون کے جمنے، پٹھوں کے سکڑاؤ اور دھڑکنوں اور اعصابی سرگرمیوں کو منظم رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

محققین کی ٹیم نے یہ دریافت کیا کہ وقت کے ساتھ ساتھ مدافعتی خلیوں کے مائٹوکونڈریا کیلشیم حاصل کرنے اور اسے استعمال کرنے کی صلاحیت کھو دیتے ہیں جو کہ مسلسل سوزش کا باعث بنتا ہے اور عمر سے متعلق صحت کے متعدد مسائل کا ذمہ دار ہے۔ محققین کے مطابق ان مائٹوکونڈریا میں کیلشیم کے جذب کرنے کی صلاحیت کو بہتر کردیا جائے تو سوزش اور اس کے منفی اثرات کو روکا جاسکتا ہے جس سے عمر بڑھنے کے عمل کو سست کیا جاسکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے