اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کووڈ 19 کی نئی قسم کے کیسز میں 80 فیصد اضافہ

13 Aug 2023
13 Aug 2023

(ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ عالمی سطح پر کووڈ 19 کے نئے ذیلی متغیر سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں 80 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے مئی میں کووڈ کو عالمی سطح پر ایمرجنسی کی فہرست سے نکالا ہے لیکن اس متعلق خبرداربھی کیا ہے کہ یہ وائرس موجودرہے گا اور شکلیں بدل کر سامنے آتا رہے گا جس کے نتیجے میں وقتاً فوقتاً انفیکشن کی تعداد، ہسپتال کے داخلوں اور اموات میں اضافہ ہوگا۔

اقوامِ متحدہ کی ذیلی ایجنسی نے اپنی ہفتہ واراپ ڈیٹ میں کہا کہ دنیا بھر میں 10 جولائی سے 6 اگست کے درمیان 15 لاکھ کے قریب نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔ یہ تعداد گزشتہ سے پیوستہ 28 ایام کے مقابلے میں 80 فی صد زیادہ ہے۔ البتہ، اموات کی شرح 57 فی صد گرنے کے بعد تعداد 2500 تک آگئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا کہ کیسز اور اموات کی رپورٹ کی گئی تعداد حقیقی اعداد و شمار کی عکاسی نہیں کرتے کیوں کہ کووڈ کے ابتدائی دور کے برعکس اب ٹیسٹنگ اور نگرنی کم کی جارہی ہے۔

ادارے کے مطابق نئے کیسز کی زیادہ تر تعداد مغربی پیسیفک سے سامنے آرہی ہے، جہاں انفیکشن کی شرح میں 137 فی صد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

بدھ کے روز ڈبلیو ایچ او نے اومیکرون کے ذیلی متغیر ای جی پوائنٹ 5 کو ’ویریئنٹ آف انٹریسٹ‘ قرار دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے