اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے بحالی کیلئے کتنے ارب مانگ لئے گئے؟بڑی خبر سامنے آگئی

12 Aug 2023
12 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پی آئی اے ملازمین نے بجٹ میں قومی ائیرلائنز کی بحالی کیلیے 100 ارب روپے مختص کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پی آئی اے سی بی اے پیپلز یونٹی اور دیگرنمائندہ تنظیموں کی جانب سے قومی ائیرلائن کی نجکاری کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی میں پی آئی اے کی نجکاری اور دو حصوں میں تقسیم کیخلاف نعرے لگائے گئے،ریلی سے پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان، ساسا کے جنرل،سیکریٹری صفدر انجم سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

ریلی سے خطاب میں رہنماوں نے کہا کہ قومی ائیرلائنز کا خسارہ 80 ارب روپے  سے بڑھ کر 120  ارب روپے ہوگیا ہے، خسارے کو ختم کرنے کے بجائے ائیرلائنز کی نجکاری کی جارہی ہے،یہ کسی صورت منظور نہیں ہے،پی آئی اے کی نجکاری روکنےاور ملازمین کا معاشی قتل عام روکنے کے لیے کسی حد تک جانے سے گریز نہیں کرینگے،ائیرلائن کی نجکاری کا بل فوری واپس لیا جائے۔

ساسا کے جنرل سکریٹری صفدر انجم کے مطابق پی آئی اے کا مسلسل بڑھتا خسارہ انتظامیہ کی نااہلی ہے، تجربہ کار انتظامیہ کو لاکرائیرلائنز کومنافع بخش بنایا جاسکتا ہے۔پی آئی اے سینئر سٹاف ایسوسی ایشن ساسا کے صدر عقیل صدیقی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو بیچنے کے بجائے بجٹ میں ائیرلائنز کی بحالی کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے جائیں،انتظامی نا اہلی کی سزا ملازمین کے بجائے ذمہ دار افراد کو دی جائے، نجکاری کا بل فوری واپس لیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے