اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

تشدد کیس: رضوانہ کی طبیعت مزید بہتر، انفیکشن میں بھی کمی آنے لگی

12 Aug 2023
12 Aug 2023

(ویب ڈیسک) سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی رضوانہ کی طبیعت میں ہرگزرتے دن کے ساتھ بہتری آنے لگی۔

رضوانہ کے علاج کے لیے قائم میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم نے بتایا کہ رضوانہ کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے اور آپریشن کے بعد بچی کے زخموں کے انفیکشن میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔

رضوانہ کے علاج کے لیے قائم میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم نے کہا کہ کمسن رضوانہ کی طبیعت قدرے بہتر ہے اور آپریشن کے بعد رضوانہ کے زخموں میں انفیکشن میں کمی آئی ہے۔

پروفیسرجودت سلیم نے بتایا کہ رضوانہ کے سر، چہرے، کمر کے زخموں کا انفیکشن ختم کرنے کے لیے آپریشن کرکے پٹیاں کی جارہی ہیں اور پٹیوں کے بعد انفیکشن میں کمی آنا مثبت اور خوش آئند ہے، زخموں کا انفیکشن ختم ہونے کے بعد پلاسٹک سرجری کی جائےگی، سر پر زخم عین درمیان میں ہے، رضوانہ ابھی صرف بیٹھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ 24 جولائی کو تشدد کی شکار 14 سالہ بچی رضوانہ کا معاملہ سامنے آيا تھا، بچی کی ماں نے جج کی اہلیہ پر تشدد کا الزام لگایا تھا، جب بچی کو ہسپتال پہنچایا گیا تو اس کے سر کے زخم میں کيڑے پڑ چکے تھے اور دونوں بازو ٹوٹے ہوئے تھے اور وہ خوف زدہ تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے