اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چینی کی قیمتوں کو بریک نہ لگ سکی

12 Aug 2023
12 Aug 2023

(لاہور نیوز) چینی کی قیمتوں کو بریک نہ لگ سکی۔ ایک ہفتے میں چینی کی سو کلو والی بوری 800 روپے مزید مہنگی ہونے کے بعد 14 ہزار 400 کی ہو گئی۔

چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ گزشتہ ماہ چینی کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کا اضافہ بھی قیمتوں کو بریک نہ لگا سکا۔ ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں مزید 13 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ تھوک مارکیٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 13 روپے بڑھ کر 148 روپے ہو گئی۔

پرچون کی دکانوں پر فی کلو چینی 160 سے بڑھ کر 170 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی۔ رواں ہفتے چینی کی سو کلو والی بوری کا ایکس مل ریٹ 800 روپے مزید اضافے کے بعد 14 ہزار 400 ہو گیا۔

ہول سیلرز کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں چینی 91 روپے کلو تھی۔ قیمتوں میں اضافہ ضرورت سے زیادہ چینی ایکسپورٹ کرنے سے ہوا۔ شہریوں نے چینی کی بڑھتی قیمتوں پر شدید رد عمل کا اظہار کیا۔

گزشتہ آٹھ ماہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں تقریباًسو فیصد اضافہ ہو چکا ہے اور قیمت 91 روپے سے بڑھ کر 170 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے