اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

دنیا کی نصف آبادی بڑھاپے تک ذہنی مسائل کا شکار ہو سکتی ہے: تحقیق

12 Aug 2023
12 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ایک حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ دنیا کی نصف آبادی 75 برس کی عمر تک ڈپریشن یا بے چینی جیسے ذہنی صحت کے مسائل میں مبتلا ہوسکتی ہے۔

ہارورڈ میڈیکل سکول اور آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ کے محققین نے عالمی ادارہ برائے صحت کی جانب سے کیے جانے والے سروے کا دو دہائیوں تک معائنہ کیا۔ ان سروے میں 29 ممالک کے 1 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد میں ذہنی مرض کی تشخیص کے رجحان کو دیکھا گیا۔

معائنے میں یہ بات سامنے آئی کہ ہر دو میں سے ایک فرد بڑھاپے تک کم از کم ایک ذہنی مسئلے میں مبتلا ہوسکتا ہے۔  شرح میں یہ اضافہ 2019 کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔2019 میں یہ شرح ہر آٹھ میں سے ایک تھی۔

مجموعی طور پر مردوں میں کسی ذہنی مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات 46 فی صد جبکہ خواتین میں یہ شرح قدرے زیادہ 53 فی صد زیادہ تھی۔

خواتین کے بالخصوص پوسٹ ٹراماٹک سٹریس ڈس آرڈر (پی ٹی ایس ڈی) میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ تھے جبکہ مردوں میں شراب نوشی کے استعمال کے امکانات زیادہ تھے۔ جبکہ اہم ڈپریسِیو بیماریوں اور مخصوص خوف کی شرح دونوں جنسوں میں برابر تھے۔

امریکا میں ذہنی بیماریوں کی شرح بلندی پر ہے، یہ صورتحال گزشتہ چند سالوں میں بدتر ہوئی ہے۔ اس عرصے میں خودکشیوں کی تعداد 45 ہزار 900 سے بڑھ کر 48 ہزار تک پہنچ گئی۔

تازہ ترین تجزیے میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ ذہنی صحت کا بحران صرف امریکا تک محدود نہیں ہے لیکن دنیا کےدیگر حصوں میں بھی موجود ہے۔

اتنے بڑے پیمانے پر کیے جانے والےاس تجزیے کے محققین نے 2001 سے 2022 تک دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 1لاکھ 56 ہزار 331 افراد کا دوبدو انٹرویو لینے کے بعد ڈیٹا مرتب کیا۔

یہ انٹرویو عالمی ادارہ برائے صحت کے ذہنی صحت کے سروے کا حصہ تھے۔ اس سروے میں حاصل کیا جانے والا ڈیٹا 29 ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل تھا۔ ان ممالک میں امریکا، سعودی عرب، قطر، جاپان، اسرائیل، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، میکسیکو ، متعدد یورپی مملک، برطانیہ، جنوبی امریکا اور افریقا کے ممالک شامل تھے۔

یہ تحقیق جرنل لانسیٹ سائیکیئٹری میں شائع ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے