(ویب ڈیسک) گری دار میوے ڈپریشن کے امکانات کو کم کرنے کے لیے انتہائی مفید ہیں۔
ماہرین کی جانب سے 37 سے 73 برس کے درمیان 13 ہزار 500 سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ مطالعے کے آغاز میں یہ افراد ڈپریشن میں مبتلا نہیں تھے۔تحقیق میں شرکاء کے گردی دار میووں کی کھپت کو ریکارڈ کیا گیا۔ ان میووں میں بغیر نمک والے بادام، پستے اور کاجو تھے جبکہ نمک لگی اور بھنی ہوئی مونگ پھلیاں تھیں۔
رپورٹ کے مطابق شرکاء کا پانچ سال تک جائزہ لیا گیا اور اس دوران آٹھ فی صد افراد میں ڈپریشن کی تشخیص ہوئی۔تجزیے میں یہ بات سامنے آئی کہ گری دار میووں کی کم سے معتدل کھپت (یعنی روزانہ 30 گرام) کا تعلق بالکل نہ کھانے کے مقابلے میں ڈپریشن کے خطرات میں 17 فی صد کمی سے تھا۔
سائنس دانوں کے مطابق تحقیق کے ان نتائچ میں دیگر کوئی طرزِ زندگی اور صحت کے عوامل شامل نہیں تھے۔سائنس دانوں نے مزید کہا کہ گری دار میوہ جات کے دماغ پر انسداد سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹ اثرات شاید ان نتائج کی وجہ ہوں۔
اسپین کی یونیورسٹی آف کاسٹِلا-لا منچا سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ مصنف برونو بِزوزیرو پیرونی کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج میں گری دار میوے کھانے کا ایک فائدہ سامنے آیا جس کا تعلق ڈپریشن میں 17 فی صد کمی سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحقیق اس متعلق مضبوط شواہد پیش کرتی ہے کہ لوگوں ان میوہ جات کو مزید شوق سے کھانا چاہیئے۔