11 Aug 2023
(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرٹیکل 75 کے تحت مزید 5 بلوں کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے گیس ( چوری کی روک تھام اور ریکوری) ترمیمی بل ء2023 کی منظوری دے دی، پریس کونسل آف پاکستان (ترمیمی) بل 2023ء بھی منظور کر لیا گیا۔
صدر پاکستان نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کارپوریشن (تبدیلی) ترمیمی بل 2023ء بھی منظور کر لیا، ٹریڈ مارکس (ترمیمی) بل 2023ء اور تجارتی تنازعات کے حل کا بل 2023ء بھی منظور کر لیا۔
علاوہ ازیں صدر مملکت نے عبد الرزاق داؤد کی مزید 5 سال کیلئے بطور لمز یونیورسٹی کے پرو چانسلر کی منظوری بھی دے دی، صدر مملکت نے دوبارہ تعیناتی کی منظوری لمز چارٹر 1985ء کے سیکشن 10 کے تحت دی۔