11 Aug 2023
(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کےباعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کمی کیساتھ 1918 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 90 ہزار 672 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔