11 Aug 2023
(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم کے انتخاب پر مشاورت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کے درمیان تاحال ملاقات کا وقت طے نہیں پا سکا۔
ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں سے مشاورت سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف سے رابطہ کیا جس میں نگران وزیراعظم کے تقرر کے معاملے پر گفتگو کی گئی۔
نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو نگران وزیراعظم کے نام پر تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی، اس ضمن میں وزیراعظم آج پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے قائدین کو عشائیہ دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپوزیشن لیڈر سے ہونے والی مشاورت پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے، اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد وزیراعظم سے اپوزیشن لیڈر کی ملاقات متوقع ہے۔