اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اقلیتوں کے بغیر پاکستان کا تصور نامکمل ہے: وزیراعظم شہباز شریف

11 Aug 2023
11 Aug 2023

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے بغیر پاکستان کا تصور نامکمل ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے پیغام میں شہباز شریف نے لکھا کہ غیرمسلم پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہیں۔

وزیراعظم نے لکھا کہ اقلیتوں کے بغیر پاکستان کا تصور نامکمل ہے اور پاکستانی قومیت میں اقلیتوں کا بہت اہم حصہ ہے۔

آصف علی زرداری

دوسری جانب اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے تمام شہریوں کی نمائندہ جماعت ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے جو ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہی ہے، ملک کے ہر شہری کو جمہوریت کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔

بلاول بھٹو

ادھر سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ بھی آئین کی پاسداری ہے، غیر مسلم شہریوں کے حقوق و بہبود کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی نے جو قانون سازی اور عملی اقدامات کیے ہیں، اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ 11 اگست کو اقلیتوں کے قومی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کرنے پر سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے