اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مایوسی گناہ، ملک آگے جائے گا، پاکستان کا مستقبل روشن ہے: محسن نقوی

11 Aug 2023
11 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ مایوسی گناہ ہے، سب مل کر کوشش کریں تو ملک آگے جائے گا، پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔

لاہور کے نجی ہوٹل میں میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز میں انعقامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، محسن نقوی نے بچوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور امتحانات میں نمایاں پوزیشنز لینے پر مبارکباد پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات پاکستان کا مستقبل ہیں، ہماری حکومت کا دور تھوڑے عرصے کا تھا مگر کچھ وجوہات کی بنا پر ہماری حکومت کا وقت بڑھ گیا، ہم نے 4 ماہ قبل کپاس لگانے کا فیصلہ کیا اور ہم 5 ملین ٹن کے قریب کپاس لگانے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ 3 بلین ڈالر کی کپاس جو ہم نے باہر سے منگوانی تھی وہ ہم پنجاب سے کاشت کریں گے، ازبکستان ہم سے بیج لے کر گیا اور آج وہ ہمارے بیج سے 3 گنا زیادہ کاشت کررہا ہے، تھوڑی سی کوشش سے بڑی بڑی چیزیں ہوجاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں ہر بندے کا کسی نہ کسی طریقے سے واسطہ پڑتا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں کی حالت خراب ہوگئی ہے، کوئی عام آدمی ہسپتال میں جا نہیں سکتا، جو جاتے ہیں وہ مجبوری میں جاتے ہیں، ہسپتالوں کی اس حالت کے نہ ڈاکٹرز ذمہ دار ہیں نہ عملہ ،حکومت نے ہی مریضوں کو سہولیات فراہم کرنی ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کوشش ہے ہمارے پاس جو چند ہفتوں کا وقت ہے اس میں ہسپتالوں کی صورتحال ٹھیک کرجائیں، اللہ نے مدد کی تو ہسپتالوں کی صورتحال پر ضرور اثر ہوگا، ہم سب گھروں میں بات چیت کرتے ہیں کہ پاکستان کا مستقبل کیا ہے، اتنا کہنا چاہوں گا کہ مایوسی گنا ہے۔

محسن نقوی نے کہا ہم سب کا فرض ہے کہ ملک کی بہتری میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں، سرکاری ملازمین، ڈاکٹر اپنے ڈیوٹی کے گھنٹے پورے کرلیں، دیانتداری سے کام کرلیں تو بہت سی چیزیں بہتر ہو جائیں گی، میں نے 6 ماہ میں اندازہ لگایا ہے اس ملک میں وسائل کی کوئی کمی نہیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک کی منرلز اور زراعت سے ہم کہاں سے کہاں جاسکتے ہیں، افسوس کہ ہم نے زراعت پر توجہ نہیں دی، اب ہم کوشش کررہے ہیں زراعت پر توجہ دیں، مایوس نہیں ہونا مثبت سوچنا ہے، یہ ملک آگے نکل جائے گا، اس ملک نے آگے جانا ہی جانا ہے،اس ملک کا مستقبل روشن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے