اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ڈینگی کے سدباب کیلئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

11 Aug 2023
11 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈینگی کے سدباب کے لیے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں ڈینگی کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور، راولپنڈی اورملتان سمیت تمام شہروں میں ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ کے سد باب کے لئے پیشگی اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہر سطح پر ڈینگی کے سدباب کے لئے اقدامات یقینی بنائے جائیں، پنجاب بھر میں لاروا سرویلنس کی کوالٹی کو بہتر بنایا جائے، ہسپتالوں میں ڈینگی کے علاج کے لئے تربیت یافتہ ڈاکٹرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر متحرک ہو کر فیلڈ میں مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں پوری کریں، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ڈینگی کنٹرول مہم کے ذمہ دار ہوں گے، ڈینگی کنٹرول مہم میں کوتاہی کی گنجائش بالکل نہیں۔

اجلاس میں صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم، جمال ناصر، منصور قادر، اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری،سیکرٹریز، طبی ماہرین اور دیگر حکام شریک تھے جبکہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور طبی ماہرین ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے