اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

وزیراعظم کا کورونا سے شہید ڈاکٹرز اور طبی عملے کو تمغہ امتیاز دینے کا فیصلہ

11 Aug 2023
11 Aug 2023

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے شہید ڈاکٹرز اور طبی عملے کو تمغہ امتیاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے ملک بھر کے ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی کورونا وباء کے دوران خدمات کا اعتراف اور خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے ان بیٹوں اوربیٹیوں نے ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اس جان لیوا وباء سے جامِ شہادت نوش کیا، پوری قوم ان فرض شناس ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکی مقروض رہے گی۔ ان ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے اہلِ خانہ قوم کا فخر ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب سے 81، سندھ سے 87، خیبر پختونخوا سے 23، بلوچستان سے 8 ڈاکٹروں کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا، آزاد کشمیر سے 4، گلگت اور اسلام آباد سے ایک ایک ڈاکٹر کو تمغہ امتیاز (بعد ازمرگ) دیا جائے گا۔

پاکستان بھر سے 59 نرسوں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو بھی تمغہ امتیاز (بعد ازمرگ) سے نوازا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے