اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

صوبائی وزیرصحت کا انسداد ڈینگی کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کرانے کا اعلان

10 Aug 2023
10 Aug 2023

(لاہور نیوز) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے انسداد ڈینگی کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کرانے کا اعلان کر دیا۔

وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں ڈینگی کی صورتحال اور مریضوں کے علاج کے پروٹوکولز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ لاہور میں انسداد ڈینگی کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کروائیں گے۔ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ ڈینگی کی تشخیص کے فوراً بعد مریض کو ہسپتال کا رخ کرنا چاہیے۔ تمام ریسرچرز اور سائنسدانوں کو اکٹھے کرنے کا مقصد ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

کمشنر لاہور نے ڈینگی کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے بروقت تھرڈپارٹی پڑتال کو اہم ترین قرار دے دیا۔ محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ لاہور میں یکم جنوری سے 10 اگست2023ء تک ڈینگی کے 115 مثبت مریض سامنے آئے ہیں۔ 115مثبت مریضوں کے گھروں کے اطراف میں تمام گھروں میں کیس ریسپانس ہو چکا ہے۔

کمشنر لاہور کے مطابق لاہور میں ڈینگی کے 25 ہزار 960 ہاٹ سپاٹس ہیں۔ انسداد ڈینگی کے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 63 مقدمات درج کر کے 62 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے