اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

محسن نقوی کا جنرل ہسپتال کا دورہ، ناقص انتظامات پر ایم ایس برطرف

10 Aug 2023
10 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جنرل ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ناقص انتظامات پر ایم ایس جنرل ہسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی اچانک جنرل ہسپتال پہنچے، انہوں نے ہسپتال میں ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا، وزیر اعلی نے جنرل اسپتال میں نیورو اینجیو گرافی مشین کا معائنہ کیا اور نئی بند نیورو اینجیو میشن کو فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت کی۔

مختلف وارڈز میں وزیراعلیٰ نے اے سی بند ہونے پر ایم ایس کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس صاحب دیکھ لیں اپنی کارکردگی، بیشتر وارڈز میں مریض شدید گرمی میں بغیر اے سی پڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ناقص انتظامات اور نااہلی پر ایم ایس ڈاکٹر ہسپتال کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

علاوہ ازیں محسن نقوی نے تشدد کا شکار کم عمر گھریلو ملازمہ رضوانہ کی عیادت کی، ڈاکٹرز نے رضوانہ کی طبی حالت بارے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی، محسن نقوی نے ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ رضوانہ کی صحت کی بحالی میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے