اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

گنگارام ہسپتال کے حالات ابتر،دوران آپریشن جنریٹرز بند، وزیراعلیٰ کا نوٹس

10 Aug 2023
10 Aug 2023

(لاہور نیوز) سروسز ہسپتال کے بعد گنگا رام ہسپتال کے حالات بھی ابتر ہو گئے،آپریشن کے دوران آپریشن تھیٹر کے جنریٹرز جواب دے گئے۔

سر گنگا رام ہسپتال کے سرجن نے آپریشن تھیٹر میں موبائل فون ٹارچ کی روشنی میں سرجری کی ویڈیو بنا کر جاری کر دی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پیٹرول ختم ہونے کی وجہ سے بجلی بند ہونے پر آپریشن تھیٹر کا جنریٹر نہ چلایا جا سکا اور مریض کی ٹانگ کی سرجری کے دوران آپریشن تھیٹر میں بجلی غائب ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سر گنگا رام ہسپتال کے سارے آپریشن تھیٹرز میں یہی صورتحال ہے، ڈاکٹرز گرمی اور حبس میں آپریشن کرنے میں مجبور ہیں، مریض کو بے ہوش تو کر دیا لیکن ہوش میں کیسے آئے گا کچھ علم نہیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے معاملے کا نوٹس لے کر انکوائری کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے