اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے دانتوں کے امراض کا علاج آسان، سستا ہو گیا

09 Aug 2023
09 Aug 2023

(ویب ڈیسک) دانتوں کے امراض جتنے تکلیف دہ ہوتے ہیں اتنا ہی ان کا علاج مہنگا ہوتا ہے اور اگر تشخیص میں معمولی سی بھی غلطی ہوجائے تو نا صرف پیسوں کا ضیاع ہوتا ہے بلکہ انسانی چہرے کے خدوخال بھی بگڑ سکتے ہیں۔ کھانے پینے میں تکلیف اپنی جگہ مریض کو تنگ کیے رکھتی ہے۔

آرٹی فیشل انٹیلی جنس نے جہاں تمام شعبوں میں انقلاب برپا کردیا ہے وہیں صحت کے شعبے میں مؤثر اور جدیدیت کا باعث بنا ہے۔ مرض کی تشخیص درست اور علاج آسان و سستا ہوجاتا ہے۔

یونیورسٹی آف سرے کی قیادت میں کنگز کالج آف لندن، این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ، اور اورل ہیلتھ فاؤنڈیشن نے آرٹی فیشل ماڈل تیار کیا ہے جو دانتوں کے مسائل کی نہایت مؤثر اور مکمل طور پر درست تشخیص کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی قیمتی وقت اور پیسے کی بچت کرسکتی ہے اگر اسے زیادہ وسیع پیمانے پر متعارف کرایا جائے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ریسرچ کی 1.55 ملین پاؤنڈز کی گرانٹ سے مکمل ہونے والے اس پراجیکٹ کا مقصد دانتوں کے ریڈیو گرافس کو جمع کرنے، ان کی تشریح کرنے اور بیماری کی تشخیص میں مدد فراہم کرنے کے لیے ’ون ونڈو‘ حل فراہم کرنا ہے۔

اس آرٹی فیشل انٹیلی جنس پراجیکٹ کا مقصد دانتوں کے امراض کی درست تشخیص کے ساتھ ساتھ اس پراجیکٹ کو روز مرہ پریکٹس میں مکمل افادیت کے ساتھ اس کے بہترین استعمال کو نافذ کیا جانا بھی شامل ہے۔

اب تک کی کوششوں میں تشریح شدہ ریڈیوگرامس کا ایک نمائندہ سیٹ اکٹھا کرنا اور دانتوں کی بیماری کا پتہ لگانے پر ایک حسب ضرورت آرٹی فیشل ماڈل کی تربیت شامل ہے۔ پراجیکٹ کا یہ اگلا مرحلہ ناقابل یقین حد تک دلچسپ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے