اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پھیپھڑوں میں خون جمع ہونےسے نمٹنے کیلئے انجیکشن لگانے کا تجربہ

09 Aug 2023
09 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ مہلک خون کے لوتھڑوں سے نمٹنے کیلئے پھیپھڑوں میں براہ راست انجیکشن لگانے سے اموات کی تعداد میں نصف کمی آسکتی ہے۔

پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑوں کا علاج عمومی طور پر خون پتلا کرنے والی ادویات دے کر کیا جاتا ہے۔ یہ ادویات بازو میں ڈرپ لگا کر خون میں پہنچائی جاتی ہیں۔

تاہم، اسرائیلی محققین کو ایک تحقیق میں یہ معلوم ہوا ہے کہ تھوڑی مقدار میں خون پتلا کرنے والی ادویات کو براہ راست پلمونری آرٹریز (وہ شریانیں جہاں خون جم کیا ہوتا ہے) میں پہنچانا زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔

یروشلم کی ہیبریو یونیورسٹی کی جانب سے شائع کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ اس تکنیک کے استعمال سے اموات کی شرح میں 55 فی صد تک کمی دیکھی گئی۔

محققین کے مطابق ایسا ہونے کی وجہ یہ تھی کہ یہ طریقہ کار براہ راست خون پتلا کرنے والی ادویات کو جمے ہوئے خون کی جانب پہنچاتا ہے جو اس لوتھڑے کو تیزی سے تحلیل کر دیتا ہے۔

تحقیق کی شریک مصنفہ ڈاکٹر بروریا ہِرش ریکاہ کا کہنا تھا کہ اس معاملے سے حتمی نتائج اخذ کرنے سے قبل مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ تاہم،اس تحقیق کے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ اس طریقہ کار کو دیگر طریقہ علاج پر فوقیت دی جانی چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے